وَاِسْـمَاعِيْلَ وَاِدْرِيْسَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ كُلٌّ مِّنَ الصَّابِـرِيْنَ (85) ↖
اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو، یہ سب صبر کرنے والے تھے۔
وَاَدْخَلْنَاهُـمْ فِىْ رَحْـمَتِنَا ۖ اِنَّـهُـمْ مِّنَ الصَّالِحِيْنَ (86) ↖
اور ہم نے انہیں اپنی رحمت میں داخل کرلیا، بے شک وہ نیک بختوں میں سے تھے۔
وَذَا النُّوْنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنْ لَّنْ نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادٰى فِى الظُّلُـمَاتِ اَنْ لَّآ اِلٰـهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَۖ اِنِّـىْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ (87) ↖
اور مچھلی والے کو جب (وہ اپنی قوم سے) غصہ ہو کر چلا گیا پس خیال کیا کہ ہم اسے نہیں پکڑیں گے پھر اندھیروں میں پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو بے عیب ہے، بے شک میں بے انصافوں میں سے تھا۔
فَاسْتَجَبْنَا لَـهٝ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ وَكَذٰلِكَ نُنْجِى الْمُؤْمِنِيْنَ (88) ↖
پھر ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے غم سے نجات دی، اور ہم ایمان داروں کو یونہی نجات دیا کرتے ہیں۔
یہ تلاوت شیخ محمد محمود طبلاوی نے سوره مبارکه یونس آیات ۸۴ تا ۸۶ کی ہے:
وَقَالَ مُوْسٰى يَا قَوْمِ اِنْ كُنْتُـمْ اٰمَنْتُـمْ بِاللّـٰهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُـوٓا اِنْ كُنْتُـمْ مُّسْلِمِيْنَ (84) ↖
اور موسٰی نے کہا اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر بھروسہ کرو اگر تم فرمانبردار ہو۔
فَقَالُوْا عَلَى اللّـٰهِ تَوَكَّلْنَاۚ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِيْنَ (85) ↖
تب وہ بولے ہم اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں، اے رب ہمارے! ہم پر اس ظالم قوم کا زور نہ آزما۔
وَنَجِّنَا بِرَحْـمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِـرِيْنَ (86) ↖
اور ہمیں مہربانی فرما کر ان کافروں سے چھڑا دے۔
4213987